بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آج کل توشہ خانہ2 کیس سننے والے جج شاہ رخ ارجمند کا نام بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے ورانٹ گرفتاری جاری، معاملہ کیا ہے؟
اسی طرح اسلام آباد کے سیشن جج اعظم خان کا نام بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر اثاثہ جات کیس کی سماعت کے بعد اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔