سائرہ یوسف شوہر میں کون سی خوبی دیکھنا چاہتی ہیں؟

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف جو اپنی شاندار شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں انہوں نے حال ہی میں طلاق اور دوسری شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ ان پر دوسری شادی کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، اداکارہ کے مطابق وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اس لیے انہوں نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح معاشرے میں طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے والدین اب اس بات کو قبول کر چکے ہیں کہ ایک رشتہ ختم ہونے کے بعد کسی اور کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنا آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر سائرہ یوسف کیا کہتی ہیں؟

سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر دوسری شادی کا دباؤ اس لیے ڈالا جاتا ہے کیونکہ کسی کے لیے بھی زندگی گزارنا آسان نہیں ہے لیکن اب لوگ اس بات کو قبول کرنے لگے ہیں کہ اگر پہلی شادی کی ناکامی پر کوئی دوسری شادی نہیں کرنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین ایسی ہیں جنہیں خود مختار نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنی پڑی جو کسی صورت بھی درست نہیں ہے۔ بچوں کو ساتھ لے کر بھی نئی زندگی شروع کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے خواتین کا خودمختار ہونا ضروری ہے اداکارہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے خودمختار ہونے کی وجہ سے بہت سے فیصلے خود لیےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے ہالی وڈ کے لیے انکار پر سائرہ بانو کو کیوں خوشی ہوئی؟

سائرہ یوسف نے کہا کہ شادی کرنے کا فیصلہ تب کرنا چاہیے جب انسان خود مختار ہو، جب وہ ذہنی و جذباتی طور پر شادی کرنے کے لیے تیار نہیں تو پھر بعد میں بہت مسئلے ہوتے ہیں۔ جیون ساتھی میں ہونے والی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ اہم ہے کہ ایک فرد خدا سے ڈرتا ہو، اور وہ پارٹنر میں یہی خوبی دیکھنا چاہیں گی۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نورے بھی ہے جب کہ ان کے درمیان 2020 میں طلاق ہوگئی تھی۔ دونوں کے درمیان طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی شہزور سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی تھی اور ان سے بھی اداکار کو ایک بیٹی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ