شہروز سے دوبارہ شادی کے سوال پر سائرہ یوسف کیا کہتی ہیں؟

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُن معروف سابق جوڑوں میں ہوتا ہے، دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور سال 2014 میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی نورے کی پیدائش ہوئی تھی، سال 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

سائرہ یوسف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی عید کی دلکش تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی بیٹی نورے بھی موجود تھیں،ان تصاویر پر مداحوں نے ہزاروں تبصرے کیے لیکن ایک مداح کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پیجز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

مرال زاہد نامی خاتون نے سائرہ یوسف سے سوال کیا ‘کیا آپ شہروز سے دوبارہ شادی نہیں کرسکتیں؟‘ جس پر اداکارہ نے کہا ’نہیں‘، ساتھ ہی اداکارہ نے جذبات سے بھرپور ایک ایموجی بھی بنایا۔

صارف کے سوال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چند صارفین کی جانب سے سائرہ پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ اس فضول سوال کا جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

کئی صارفین نے صارف پر بھی تنقید کی کہ اس قسم کے بیکار سوال کا کوئی جواز نہیں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں