پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے مشہور پاکستانی مصنف اور فلمز کے اسکرپٹ رائٹر ناصر ادیب کے متنازع بیان کے بعد حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ناصر ادیب کا نام لیے بغیر ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو جمعہ کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو‘۔

واضح رہے کہ ناصر ادیب نے چند دن قبل ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں۔
اداکارہ ریما خان کے ماضی کے حوالے سے انکشاف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اورشوبز شخصیات نے ناصر ادیب پر تنقید کی اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ نے اداکارہ نیلی سے بے وفائی کیسے کی؟ ناصر ادیب کے انکشافات
ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ناصر ادیب جاوید شیخ اور سابق فلمی اداکارہ نیلی کے بارے میں بھی بات کی تھی۔ ناصر ادیب نے کہا کہ جاوید شیخ کا سلمیٰ آغا سے بریک اپ ہو گیا تھا، ان کا دل ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ نیلی کے قریب ہوگئے اس نے انہیں تسلی دی، لیکن جاوید شیخ ایک دل کش آدمی تھے جنہوں نے خود کو نہیں بدلا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیلی نے جاوید شیخ کے لیے حقیقی جذبات پیدا کیے جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ بالآخر ان کا بریک اپ ہوگیا کیونکہ نیلی ان سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم جاوید شیخ شادی کرنے میں سنجیدہ نہیں تھے۔
یاد رہے کہ ناصر ادیب فلمز کے مشہور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ انہوں نے متعدد مشہور فلموں کے اسکرپٹ لکھے جن میں جنگل کا قانون، جرنیل سنگھ، شیر خان، ٹھاکر، دشمن، سلسلہ، قلندر، مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔














