جاوید شیخ نے اداکارہ نیلی سے بے وفائی کیسے کی؟ ناصر ادیب کے انکشافات

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناصر ادیب ایک مشہور پاکستانی مصنف اور فلمز کے اسکرپٹ رائٹر ہیں، جنہوں نے متعدد مشہور فلمیں لکھیں جن میں جنگل کا قانون، جرنیل سنگھ، شیر خان، ٹھاکر، دشمن، سلسلہ، قلندر، مولا جٹ اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ شامل ہیں۔

 سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی اداکاری والی ان کی فلم مولا جٹ نے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کا لازوال ستارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ اور میرا لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، سید نور

حال ہی میں ناصر ادیب سنو ٹی وی پر پوڈ کاسٹ کی وجہ سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں جس میں وہ پاکستانی فلمی اداکاروں کے بارے میں حقائق سامنے لاتے ہیں۔

ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں ناصر ادیب  نے بتایا کہ کس طرح جاوید شیخ نے سابق فلمی اداکارہ نیلی کو دھوکہ دیا، ناصر ادیب نے کہا کہ جاوید شیخ کا سلمیٰ آغا سے بریک اپ ہو گیا تھا، ان کا دل ٹوٹ گیا جس کے بعد وہ نیلی کے قریب ہوگئے، اس نے انہیں تسلی دی، لیکن جاوید شیخ ایک دلکش آدمی تھے جنہوں نے خود کو نہیں بدلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیلی نے جاوید شیخ کے لیے حقیقی جذبات پیدا کیے جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ بالآخر ان کا بریک اپ ہوگیا کیونکہ نیلی اس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور جاوید شیخ شادی کرنے میں سنجیدہ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو ادب کی اہم صنف داستان گوئی قصہ پارینہ کیوں؟

ناصر ادیب نے بتایا کہ جاوید شیخ سے بریک اپ کے بعد میں نے انہیں کبھی جاوید شیخ کے بارے میں برا کہتے نہیں دیکھا، وہ ایک مضبوط خاتون تھیں جنہوں نے اپنے ٹوٹنے پر کبھی افسوس نہیں کیا لیکن انہوں نے دوبارہ پیار نہیں کیا اور وہ اپنی زندگی میں احسن طریقے سے آگے بڑھ گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ