حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، حامد رضا خان

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز سامنے لے آتی تومذاکرات کے لیے تیار تھے، صاحبزادہ حامد رضا

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا خان نے کہ محمود خان اچکزئی کافی عرصے سے اسلام آباد نہیں تھے وہ بلوچستان میں موجود تھے، ہم مشاورت کے لیے ان کے پاس ائے ہیں۔

یہ بات سننے میں آئی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کرنے جارہی ہے، یہ بات کتنی درست ہے؟ صحافی کے اس سوال کے جواب میں حامد رضا خان نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، حکومت اگر مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ٹھیک ہے، نہیں کرنا چاہتی تو بھی ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے، صرف دعا سلام ہوئی، شیرافضل مروت

ابھی تک کوئی مذاکراتی دور ہوا ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی جماعت کے حکومت سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہوئے نلکہ صرف دعا سلام ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘