حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز سامنے لے آتی تومذاکرات کے لیے تیار تھے، صاحبزادہ حامد رضا

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پہلے بھی تیارتھے، اب بھی تیار ہیں، عمران خان نے مذاکرات کا مینڈیٹ 5 رکنی کمیٹی کو دیا ہے، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پر بات کرنے کو تیار تھے، اب بھی تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نئی مشکل میں پھنس گئی، سلمان اکرم راجا کے بعد صاحبزادہ حامد رضا بھی مستعفی

بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ’ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی کو بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے وہ جو فیصلہ کرے گی وہی قابل عمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی نئی چیز نہیں ہے، ہم پہلے بھی مذاکرات کرنا چاہتے تھے اوراب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جو بھی مذاکرات کرنا چاہے ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کمیٹیوں نے بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار پر سوالات اٹھا دیے، 2 عہدیدار مستعفی

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ حکومت کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ لوگ پارلیمنٹ میں ایک بات کر کے چلے جاتے تھے لیکن عملاً یہ کچھ  بھی نہیں کرتے تھے۔

حامد رضا نے کہا کہ اگرحکومت پہلے بھی کوئی چیز سامنے لے کر آتی تو ہم اس پر بات چیت کرسکتے تھے، بدھ کو 5 رکنی کمیٹی کے درمیان مشاورت ہو گی امید ہے اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں امانت ہوتی ہیں، مذاکرات کے حوالے سے معاملات عمرایوب دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج کی ناکامی، پارٹی اختلافات سے دوچار، بشریٰ بی بی پر تنقید

انہوں نے کہا کہ خون نا حق سائنس آف نیچر ہے، یہ بولتا ہے، اس کا ثبوت وزیر دفاع خواجہ آٰصف کی پارلیمنٹ کی منگل کی تقریر ہے، ان سے پارلیمنٹ کے اندرایسی گفتگو کی توقع نہیں ہوتی لیکن منگل کوالفاظ ان کا بھی ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ اس لیے انہیں بھی پتا ہے کہ گولی چلی ہےاورخونِ ناحق بہاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp