سندھ حکومت نے 2 چھٹیوں کا اعلان کر دیا

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے 26 دسمبر کو تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قوم بانی پاکستان کا یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، اس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تبدیلی کی تقریب ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp