‏ججز کے درمیان توتکرار اور ہاتھاپائی: خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سپریم کورٹ

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے ججز کے مابین مبینہ توتکرار اور  ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم کورٹ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ججوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں من گھڑت ہیں۔

سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ واک کے دوران ججز میں تلخ کلامی اور جھگڑے کی خبریں جھوٹ اور جعلی رپورٹنگ کا نتیجہ ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ  اس رپورٹ کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے۔ یہ جھوٹ، شرارتی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ عدالت اور اس کے معزز ممبران کے وقار کو کم کرنے کے لیے منحرف عناصر کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کل سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ججز کالونی میں سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان لڑائی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟