اسپین کی مشہور فیشن برانڈ ’مینگو‘کے بانی کھائی میں گر کر ہلاک

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ کی مشہور فیشن چین ’مینگو‘ کے بانی ازاق اینڈک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔ 71 سالہ ازاق اینڈک اسپین کی مشہور کپڑوں کی چین مینگو (Mango) کے بانی تھے جس کے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ازاق اینڈک ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہوئے تھے۔ کمپنی کی جانب سے ازاق اینڈک کی ہلاکت کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تاہم اسپینش میڈیا کا کہنا ہے کہ ازاق اینڈک بارسلونا کے پہاڑی علاقے میں اپنے فیملی ممبران کے ہمراہ ہائیکنگ کے لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کپڑوں کا کون سا مشہور برانڈ بند ہو رہا ہے؟

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سینشز نے ازاق اینڈک کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فیشن انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ازاک اور ان کی فیملی کے اثاثوں کی مالیت 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘