پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شیئرز کے کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور آج ایک بار پھر 100 انڈیکس نے ایک نیا سنگ میل عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 826 پوائنٹس پر جاپہنچا۔ اس وقت 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 443 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 تک پہنچ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی بازار حصص میں مثبت رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 5 ہزار 247 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 7 ہزار 625 رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس ایک ہفتےمیں 6.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جہاں کاروبار کی مالیت 302 ارب روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: عام آدمی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرکے کیسے کما سکتا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 سال کی بلند ترین سطح 52 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، گزشتہ ہفتے مارکیٹ نے یومیہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد شیئرز کے لین دین کا ریکارڈ بھی بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp