’میں لڑنا چاہتا تھا لیکن۔۔۔۔‘ مفرور شامی صدر بشارالاسد کا پہلا بیان سامنے آگیا

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں مفرور شام کے سابق صدر بشار الاسد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شام میں حکومت کا تختہ الٹنے والے حیات تحریر الشام کے انقلابی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن روس نے انہیں وہاں سے زبردستی نکال کر ماسکو پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بشار الاسد کے اقتدار کا خاتمہ، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟

شام کے ’سقوط‘ کے بعد پہلی بار پیر کو شامی پریزیڈنسی ٹیلی گرام چینل کے ذریعے خاموشی توڑتے ہوئے شام کے مفرور صدر بشار الاسد نے کہا کہ وہ شام چھوڑنا نہیں چاہتے تھے بلکہ شام کی حکومت مخالف حیات تحریر الشام کے  جنگجوؤں کے خلاف لڑائی جاری رکھنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ شام کی حکومت 8 دسمبر کو جنگجوؤں کے قبضے میں چلی گئی تھی اور صدر بشار الاسد ایک روسی طیارے میں ’فرار‘ہو گئے تھے۔ تاہم مفرور شامی صدر کا پیر کو پہلی بار بیان منظر عام پر آیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لڑائی جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن ماسکو نے انہیں وہاں سے نکال لیا۔

مزید پڑھیں:بشار الاسد کو شکست دینے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

مفرور شامی صدر بشاالاسد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ملک اب ’دہشتگردوں کے ہاتھوں‘میں چلا گیا ہے، شامی جنگجوؤں کی جانب سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ روسیوں نے ان کی فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد انہیں وہاں سے نکال لیا۔

شام کے مفرور صدر نے مزید کہا کہ جنگجوؤں کے دمشق پر قبضہ کرنے کے بعد وہ 8 دسمبر کی صبح دمشق سے فرار ہو گئے تھے۔ انہیں ابتدائی طور پر لاتاکیا صوبے میں روسی فوجی تنصیب پر منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے وہ اپنے روسی اتحادیوں کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے دوران میں نے کسی بھی موقع پر عہدہ چھوڑنے یا پناہ لینے پر غور نہیں کیا اور نہ ہی کسی فرد یا پارٹی کی طرف سے ایسی تجویز پیش کی گئی تھی۔ بشارالاسد نے کہا کہ ان کے لیے واحد راستہ جنگجوؤں کے حملوں کے خلاف لڑائی جاری رکھنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام

وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض

بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟