اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے رولز میکنگ کمیٹی نے رولز ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز
پیر کے روز جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کے حوالے سے رولز میکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے شرکت کی۔
اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، سینیٹر علی ظفر بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا
اجلاس میں ججز تعیناتی کے لیے ڈرافٹ تیار کیا گیا، ججز رولز ڈرافٹ منظوری کے لیے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔













