ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

ہفتہ 7 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر انسپکٹر بہادر علی اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔

شہید انسپکٹر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سمیت سینیئر پولیس افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ افسران و اہلکاروں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس کے بعد شہید انسپکٹر بہادر علی کی جسدِ خاکی کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر بہادر علی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز