پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل، نیا شیڈول جاری

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کرکے نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری 2025 تک ہوں گی، اسکول 13 جنوری 2025 سے دوبارہ کھلیں گے، اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 20 دسمبر کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر 2024 سے 12 جنوری 2025 تک ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp