امریکہ کی آر بونی گیبریل کے سر پہ مس یونیورس کا تاج سج گیا

پیر 16 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوزیانا: امریکی ریاست لوزیانا میں نیو اورلینز میں اتوار کی صبح تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ کی آر بونی گیبریل کے سر پہ مس یونیورس کا تاج سج گیا۔

امریکی مؤقر جریدوں لائف اسٹائل اور انسائیڈر کے مطابق وینزویلا کی امندا ڈوڈیمل فرسٹ رنر اپ اور مس ڈومینیکن ریپبلک اینڈرینا مارٹنیز فوونیر دوسری رنر کے طور پر منتخب ہوئیں۔

مس یونیورس کو پہنایا جانے والا تاج اس لحاظ سے منفرد اہمیت کا حامل تھا کہ اس سے قبل کسی بھی مس یونیورس کو منتخب ہونے کے بعد ایسا تاج نہیں پہنایا گیا ہے، تاج پر شاہی نیلم اور سفید ہیرے جڑے ہوئے تھے اور مالیت 5 ملین اور 750 ہزار ڈالرز تھی۔

معوض جیولری ہاؤس کی جانب سے تیار کردہ نایاب تاج 110 قیراط کے نیلے نیلم اور 48 قیراط کے سفید ہیروں سے مزین ہے جس میں 45.14 قیراط کا نیلا شاہی نیلم سب سے اوپر پوری آب و تاب سے جگمگ کر رہا تھا۔

امریکی فیشن ڈیزائنر اور ماڈل آر بونی گیبریل نے جو مقابلہ جیتا ہے اس میں 85 ممالک نے شرکت کی تھی۔

ٹیکساس میں پیدا ہونے والی نئی مس یونیورس 28 سال کی ہیں، ان کے والد فلپائن سے آنے والے تارک وطن ہیں جب کہ والدہ کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس سے ہے۔

یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے گریجویٹ نئی مس یونیورس کے لیے فیشن ڈیزائنگ بہت اہم ہے جب کہ فارغ وقت میں وہ پینٹنگ، شاپنگ اور یوگا کرنا پسند کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں