آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی اور27-2024 تک کے تمام ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپیئنزٹرافی 2025  اور27-2024  کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان آئی سی سی کے تمام ایونٹس کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی

جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے آخر کار 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی میں تعطل خم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس میں ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے تحت 8 ٹیموں کے ایونٹ میں بھارت کے میچ کسی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کیے جانے والے فارمولے کے مطابق بھارت کے لیے نیوٹرل مقام قبول کرنے کی صورت میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچز بھی نیوٹرل مقام پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک قرارداد کا ذکر کیا گیا تھا جس میں آئی سی سی بورڈ کی رائے شماری متوقع تھی، جس میں 2024 اور 2027 کے آئی سی سی ایونٹس  کے دوران پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں بھارت کے تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے اور اس کے بدلے میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان سے متعلق تمام میچز بھی نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستانی فارمولے پر گھٹنے ٹیک دیے؟

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا اطلاق پاکستان میں 2025 میں ہونے والی مینز چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر بھی ہوگا، آئی سی سی نے اس کے بدلے پاکستان کو 2028 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی سونپ دی ہے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

ویب سائٹ کے مطابق اس کا اطلاق 2028 کے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ پر بھی ہوسکتا ہے، جو آئندے ہونے والے آئی سی سی ایونٹٹس کا پہلا ٹورنامنٹ ہو گا اور یہ بھی پاکستان میں منعقد ہو گا۔ نیوٹرل وینیو ٹورنامنٹ کے میزبان بورڈ کی جانب سے تجویز کیا جائے گا اور اسے آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر پی سی بی کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، وزیراعظم

آئی سی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے بھارت، پاکستان اور ایشیا کے ایک اور مکمل رکن ملک (یا ایک ایسوسی ایٹ ایشیائی ملک کو شامل کیا گیا ہے) پر بھی سہ فریقی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بشرطیکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں۔ اس طرح کی سہ ملکی سیریز کا خیال اگلے سال چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی سے محروم ہونے کے معاوضے کے طور پر سامنے آیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول تھی تاہم نئی صورت حال کے بعد اب اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔۔ کل 8 ٹیموں کو 4 کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ پاکستان دفاعی چیمپیئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ