چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر پی سی بی کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، وزیراعظم

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ملاقات۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپیئنز ٹرافی  سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی  پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔

وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستانی فارمولے پر گھٹنے ٹیک دیے؟

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔ان شاءاللہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp