ملک میں سردی جوبن پر، دریائے سندھ جم گیا

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سب سے زیادہ سردی اسکردو اور لیہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گلگت میں درجہ حرارت منفی 8، استور میں منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 4 رہا۔ جبکہ چترال اور دیر میں بھی پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خطرات

بلوچستان میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی جار ہی جہاں ضلع قلات میں پارہ گر کر منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔

مری میں درجہ حرارت منفی 2 رہا، سندھ میں سب سے زیادہ سردی تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 2 ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسکردو میں شدید سردی کے نتیجے میں دریائے سندھ کے منجمد ہوجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات: پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین نومبر، اوسط درجہ حرارت کیا رہا؟

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

زیرو پوائنٹ ناکے پر کارروائی، جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب

’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا