رمضان کا اصل مقصد عبادت، روحانیت اور خود کو بہتر کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے۔ ہم کیا کھا رہے ہیں اور کیسے ورزش کر رہے ہیں یہ سب اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں اور اپنی فٹنس کو روزے کے ساتھ بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو ورزش ضرور کریں۔
ورزش کا وقت خود چنیں
اکثر افراد افطاری سے ایک یا 2 گھنٹے پہلے ورزش کرتے ہیں تاکہ جب وہ ورزش ختم کریں تو کچھ کھا پی سکیں۔ لیکن اگر یہ آپ کے شیڈول کے مطابق ٹھیک نہیں ہے تو آپ اپنی عام روٹین کو ہی اپناتے ہوئے ورزش جاری رکھ سکتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ورزش کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن ہمارے جسم بہت جلدی خود کو اس مناسبت سے ڈھال لیتے ہیں۔ آپ افطاری کے بعد بھی ورزش کر سکتے ہیں لیکن کیونکہ اس دوران عشا کی نماز بھی آتی ہے اس لیے وقت نکالنا مشکل ہو سکتا ہے۔
مخصوص ورزش پر توجہ دیں
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ دن میں کس وقت ورزش کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ضروری یہ ہے کہ کیا آپ اپنے آپ کو اس کا عادی بناتے ہیں یا نہیں۔ رمضان میں آپ اپنی ورزش کی شدت میں کمی لا سکتے ہیں۔ آپ حرکت کرنے، جسم کو مخصوص انداز سے ہلانے، اپنے پیٹ کے پٹھوں کو مضبوط کرنے اور اپنے جسم کے پٹھے مستحکم کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اپنے کندھوں کے جوڑوں سے لے کر کولہوں اور گھٹنوں تک صرف اس بات پر توجہ دیں کہ آپ مزید متحرک کیسے ہو سکتے ہیں۔
رات کو اچھی نیند بھی بہت ضروری ہے
اگر آپ فٹنس برقرار رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو رات کو اچھی نیند بھی بہت ضروری ہے۔ آپ تیر اور کمان کے بارے میں سوچیں، رمضان میں آپ تیر کو پیچھے کھینچ رہے ہیں۔ اگر آپ ایک مضبوط بنیاد کھڑی کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کتنا آگے تک جانے میں کامیاب ہو پائیں گے۔
کم شدت والی ورزش
یہ کم شدت والی ورزش اس وقت بھی بہترین رہتی ہے جب آپ کی کوئی روٹین نہ ہو اور آپ صرف اپنی فٹنس بہتر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ آپ جم جانے کے بجائے گھر سے باہر جا کر چہل قدمی کر سکتے ہیں۔