حکومت سے مذاکرات عمران خان کی تائید سے ہی جاری رہ سکتے ہیں، سلمان اکرم راجا

منگل 24 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات عمران خان کی تائید سے ہی جاری رہ سکتے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں جیلوں میں قید پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کیا جائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس وقت نظام منفی رویوں پر مبنی ہے، ہزاروں کی تعداد میں ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیں، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانتیں ملنی چاہیے، ان کے کیسز چلتے رہیں، کیسز تو چلتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی عمل جاری رہتا ہے اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے، سلمان اکرم راجا

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم فوجی عدالتوں کو نہیں مانتے، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ٹی آئی دور حکومت میں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کو تحفظ دیا گیا تھا، یہ غلط روش ہے، فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ اس وقت صحیح تھا نہ اب صحیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ہٹ کے بڑا معاملہ یہ ہے کہ ملک میں عوام کو ان کا مینڈیٹ کیسے واپس دلایا جائے   یہ کیسے ممکن بنانا ہے کہ آئندہ عوام کا حق نہ لوٹا جائے، ہمارے تمام سیاسی کارکنان کو رہائی ملنی چاہیے، قتل کے مجرم کو ضمانت مل جاتی ہے، ہمارے رہنماؤں کو ضمانت ملنی چاہیے، مقدمات چلتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی عمران خان نے تشکیل دی تھی،مذاکرات کا عمل عمران خان کی تائید سے ہی چلے گا،9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، جو حقائق سامنے لائے، 2 جنوری کو مذاکرات میں شریک ہوں گا، امید سے معاملات آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’غیر ملکی سفارتخانوں سے رابطوں کا اعتراف‘، پی ٹی آئی ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی، سلمان اکرم راجا

پاکستان پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پاکستان پر پابندی سیاسی معاملہ نہیں، یہ دفاع اور فارن پالیسی کا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ باہر سے بیٹھ کر کوئی ملک کو کنٹرول کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج، پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز میں ٹائٹل کی جنگ

انسانیت کے لیے خدمات کا اعتراف، کینیڈا میں پارک ٹریل کو پاکستانی نژاد ہارون خان کے نام کردیا گیا

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی ’دوستانہ‘ ہے، ایرانی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، صدر ٹرمپ

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ