خدمات کا اعتراف، کینیڈا میں پارک ٹریل کو پاکستانی نژاد ہارون خان کے نام کردیا گیا

اتوار 3 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے مسسگا شہر میں ایک اہم عوامی مقام کو معروف سماجی رہنما ہارون خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

کینیڈا کے شہر مسسگا کی سٹی کونسل نے اپنے 5 نومبر کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ ٹلز ڈاؤن پارک سے گزرنے والی کثیر المقاصد پگڈنڈی کو ‘ہارون خان ٹریل’ کا نام دیا جائے۔ یہ اعزاز ہارون خان کی 4 دہائیوں پر محیط انسان دوست خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فینٹا پگڑی: تھرپارکر کا تاج جو دشمنیاں بھی مٹا دیتا ہے

ہارون خان نے پاکستان، بنگلہ دیش، بوسنیا اور صومالیہ سمیت مختلف ممالک میں فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ انہوں نے پسماندہ بچوں کے لیے تعلیمی ادارے بھی قائم کیے۔ وہ مقامی سطح پر بھی مختلف تنظیموں کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

تقریب کے دوران پارک میں باضابطہ طور پر نئے نام کی تختی نصب کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی میئر کیرولین پیرش، مقامی کونسلرز اور پولیس حکام نے شرکت کی اور ہارون خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: حقل میں عیدالفطر پر سیاحوں کا رش، النخیل پارک توجہ کا مرکز

واضح رہے کہ ہارون خان کو ماضی میں متعدد اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں کینیڈا کی 125ویں سالگرہ کی یادگاری تختی اور اونٹاریو والنٹیئر سروس ایوارڈ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب