گلگت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہے؟

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ہر فرد کو متاثر کردیا، معمولات زندگی شدید مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں تقریباً بند ہو چکی ہیں، اور کئی چھوٹے کاروبار مکمل طور پر ٹھپ ہو گئے ہیں، اس صورت حال میں مقامی معیشت کو غیرمعمولی نقصان پہنچ رہا ہے۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر کے معمولات بھی ٹھپ جبکہ تاجر حضرات اور دکاندار بجلی کی عدم موجودگی کے باعث دن بھر خالی ہاتھ بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خواتین خاص طور پر مشکلات سے زیادہ دوچار ہیں کیونکہ خواتین تمام گھریلو امور سرانجام دیتی ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھر کے  کاموں میں شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہے۔ کھانا پکانے، کپڑے دھونے، اور بچوں کی دیکھ بھال جیسے بنیادی کام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ سرد موسم میں ہیٹر اور گرم پانی کی عدم دستیابی نے حالات مزید سنگین بنا دیے ہیں۔

طلبہ بھی تعلیم کے حوالے سے شدید متاثر ہیں کیونکہ وہ اندھیرے میں پڑھائی کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی دعوے اور وعدے صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ عوام بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کے لیے ممکن، مگر کیسے؟

جنوبی افریقہ عالمی طاقتوں کے بدلتے توازن کا ٹیسٹ کیس کیوں بن گیا؟

جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان برطانیہ پہنچ گئے

بنگلہ دیش: 10 بڑے کاروباری گروپس اور حسینہ واجد خاندان کی 67 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ضبط

بونڈی بیچ حملہ: آسٹریلوی وزیرِاعظم کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی