ایک اور اعزاز صائم ایوب کے نام، آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز صائم ایوب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا۔

آئی سی سی ایوارڈز 2024 کے لیے مختلف کیٹیگریز کی نامزدگیاں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق کپتان یونس خان نے فخر زمان اور صائم ایوب کے بارے میں بڑی بات کردی

آئی سی سی نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے بلے باز صائم ایوب کو مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا ہے۔

صائم ایوب نے 2024 میں پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے 9 ایک روزہ میچز میں 515 رنز اسکور کیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائےگا۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن نے 11 میچوں میں 52 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس نے 32 میچوں میں 1451 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچوں میں 29 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق جنوبی افریقہ کی انیری ڈرکسن اور اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم سب سے آگے، صائم ایوب کی پوزیشن بھی بہتر

اس کے علاوہ بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئر لینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp