آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم سب سے آگے، صائم ایوب کی پوزیشن بھی بہتر

بدھ 25 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ میں بیٹرز کی  رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ ہی کے ہیری بروک کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے، بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر  پر آ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابراعظم دو درجہ ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سری لنکا کے دنیش چندیمل اور دھنن جایا ڈی سلوا کی رینکنگ میں دو دو درجے بہتری ہوئی ہے اور دونوں بالترتیب 12 ویں اور 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور دونوں  18 ویں اور 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں سے 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

 ون ڈے رینکنگ 

آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابراعظم کی ون ڈے رینکنگ میں 795 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

جنوبی افریقہ کےکلاسن 8 درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان تین درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2 سنچریاں بنانے والے صائم ایوب کی57  درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ  رینکنگ میں 24 ویں نمبر پر آگئےہیں۔

ون ڈے میں بالرز کی رینکنگ میں  افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ون ڈے کی آل راؤنڈرز  ریکنگ میں محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ سکندر رضا کی دوسری اور افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی کی 5 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن ہے۔

 ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

فل سالٹ کی دوسری، تلک ورما کی تیسری اور سوریاکمار یادیو کی چوتھی پوزیشن ہے۔ بابر اعظم چھٹے اور محمد رضوان آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بالرز  رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ کے عادل رشید کی دوسری اور وانندو ہسارانگا کی تیسری پوزیشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم