عمران خان نے ملنے کی خواہش ظاہر کی تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا، فضل الرحمان

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ملاقات کے لیے کوئی باضابطہ پیغام نہیں ملا، تاہم اگر وہ ملنا بھی چاہیں تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں ورکنگ ریلیشن اور صوبائی معاملات پر الگ مؤقف ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی۔

سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہاکہ ڈی آئی خان، بنوں اور ٹانک دہشتگردوں کے حوالے ہیں، ٹانک سے عدالتیں اور سرکاری دفاتر بھی ڈی آئی خان منتقل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا گلہ ہے کہ عام انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوگئے لیکن ہم نے استعمال ہونے سے انکار کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 26ویں ترمیم میں ہم نے شخصیت کے بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، مدارس رجسٹریشن پر طے معاملات کو خواہ مخواہ چھیڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، ان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp