مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط کے بعد جے یو آئی (ف) کا ردعمل سامنے آگیا

اتوار 29 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد جمعیت علما اسلام (ف) کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ترجمان جمعیت علما اسلام اسلم غوری نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں فضل الرحمان کا دباؤ کارگر، صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط کردیے

انہوں نے کہاکہ قوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ کریم نے سرخرو کیا۔

ترجمان نے کہاکہ ہماری جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں، دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے۔

انہوں نے کہاکہ مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات عائد کردیے تھے، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی دھمکی دی تھی۔

اب صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کے ساتھ ہی سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کی ایک اور کامیابی، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

ترمیمی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ