جنوبی کوریا حادثہ، ایئر لائن کے مالک نے سر جھکاکر معافی مانگ لی

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا  میں گزشتہ روز حادثے کا شکار والے  نجی کمپنی کے  طیارے  کے مالک نے  واقعے پر سر جھکا کر معافی مانگ لی ہے۔ نجی ایئرلائن جیجو کا مسافر بردار طیارہ اتوار  کے دن تھائی لینڈ سے آتے ہوئے   جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں اب تک 179مسافر جان سے گئے ہیں جب کہ صرف 2 فضائی میزبانوں  کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے اس حادثے کو افسوس ناک قرار دے کر اس پر سر جھکا کر معافی مانگ لی۔ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت  بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیےالمناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

دوسری طرف مذکورہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات پر مبنی رپورٹ  سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارے سے لینڈنگ کے  دوران پرندے ٹکرائے جس کے بعد پائلٹ نے مے ڈے کال دی۔ اس موقع پر کنٹرول ٹاور کی طرف سے مذکورہ طیارے کو رن وے پر مخالف سمت سے لینڈنگ کی اجازت دی گئی مگر لینڈنگ کے دوران، طیارے کی لینڈنگ گئیر میں  خرابی پیدا ہوئی جس  کی وجہ سے جہاز رن وے سے نکل کر حفاظتی دیوار سے ٹکرایا اور دھماکا ہوا۔

یہ بھی پڑھیےروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان سے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ چند روز قبل  آذربائیجان کا ایک مسافر بردار جہاز بھی  مغربی قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 38افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مذکورہ حادثے کا ذمہ دار ممکنہ طور پر روس کے دفاعی نظام کو قرار دیا جارہا ہے تاہم روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے واقعے کی ذمہ داری قبول کیے بغیر حادثے پر معذرت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں