رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ شماریات نے روان مالی سال کے 6 ماہ (جون تا دسمبر) میں مہنگائی کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.22 فیصد رہی جبکہ اسی عرصے میں گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 28.79 فیصد تھی، دسمبر کے دوران پاکستان میں مہنگائی سالانہ بنیاد پر 4.1 فیصد رہی، گزشتہ سال دسمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 29.7 تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر

رپورٹ کے مطابق اس سال شہری آبادی میں افراط زر کی شرح کم ہوکر 4.4 فیصد پر آگئی ہے، نومبر میں شہری افراط زر کی شرح 5.2، گزشتہ سال دسمبر میں 30.9 تھی، دسمبر میں دیہی علاقوں میں افراط زر کم ہو کر سالانہ 3.6 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں افراط زر 4.3 فیصد اور دسمبر 2023 میں 27.9 فیصد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں آلو 12.42 فیصد، تازہ پھل 8.84 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 5.42 فیصد، کوکنگ آئل 4.39 فیصد، شہد 2.79 فیصد مہنگا ہوا۔ چینی 2 فیصد، مچھلی 1.82 فیصد، انڈے1.01 فیصد مہنگے ہوئے،گوشت 0.81 فیصد، خشک میوے 0.32 فیصد اور گندم 0.27 فیصد مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی چوتھے ہفتے بھی جاری رہی، ادارہ شماریات پاکستان

گزشتہ ایک ماہ کے دوران چکن 13.06 فیصد،پیاز4.91 فیصد، ٹماٹر 3.28 فیصد، دال چنا 6.94 فیصد اور ماش کی دال 2.59 فیصد سستی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

شادی کی تقریب میں جنرل (ر) باجوہ سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر محکمہ خزانہ کو کیا اعتراضات ہیں؟

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا