شوہر کا گھر فروخت کرکے دوسرے مرد کے ساتھ بھاگنے والی خاتون گرفتار

جمعہ 3 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے  2 ملزمان کو سکردو سے گرفتار کرکے راؤلپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پولیس کے بیان کے مطابق کہوٹہ سے تعلق رکھنے والی مودت زہرا اور غضنفر عباس کو پولیس چیک پوسٹ کچورا  پر روکا گیا اور معمول کی تلاشی کے دوران قومی شناختی کارڈ آن لائن سکین کرنے پر دونوں کے خلاف تھانہ کہوٹہ راولپنڈی میں مقدمہ علت نمبر 884/24 بجرم 496A ت پ درج ہونا ثابت ہوا۔

ملزمان سے دوران تلاشی تقریباً 32 لاکھ  40 ہزار روپے نقدی اور زیورات کی صورت میں تقریباً 5 تولا سونا بھی برآمد ہوا۔

گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے مودت زہرا کے شوہر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون مبینہ طور پر شوہر کا گھر فروخت کرکے بھاگ گئی ہیں۔ بعدازاں سکردو پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں ملزمان کو تھانہ کہوٹہ سے بلائی گئی ٹیم کے حوالے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟