غزہ: اسرائیلی فوج نے گھر تباہ کرکے 7 بچوں سمیت 11 افراد مار دیے

ہفتہ 4 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک گھر پر حملہ کرکے 11 مکینوں کو شہید کردیا جن میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے شدید حملے جاری ہیں اور تازہ واقعات میں شہید ہونے والے مذکورہ مکینوں کے علاوہ کم از کم 17 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری، بے گھر فلسطینی بھی مسلسل نشانے پر، مزید 50 شہادتیں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا ہے کہ الغول خاندان کے گھر پر ہفتے کو علی الصبح ہونے والے حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے جبکہ مزید متاثرین ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہوجانے والے گھر میں متعدد بے گھر افراد رہائش پذیر تھے۔

محمود بسال نے بتایا کہ یہ ایک 2 منزلہ عمارت تھی اور کئی لوگ اب بھی ملبے کے نیچے ہیں۔

مزید پڑھیے: شمالی غزہ: آخری اسپتال تباہ کرتے وقت اسرائیلی فوجیوں کا مریضوں، خواتین نرسوں کے ساتھ شرمناک سلوک

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایمبولینس کے عملے پر بھی ڈرون برسائے جو حملے میں زخمی ہوجانے والے افراد کے علاج کی کوشش کررہے تھے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے نے غزہ میں صحت کی 27 تنصیبات پر 136 اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے جن میں ہلاکتیں اور تباہی ہوئی۔

دریں اثنا ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کا اغوا غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کو تباہ کرنے کی اسرائیل کی وسیع تر کوششوں میں سے ایک ہے اور یہ اس کی نسل کشی کے ارادے کا ایک حصہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسکول پر دھاوا، بچوں و صحافیوں سمیت درجنوں افراد شہید

واضح رہے کہ قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے ایک سینیئر اہلکار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم جنگ بندی کے معاہدے، غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے لیے سنجیدہ ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ساڑھے 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 9500 افراد سے زیادہ  زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں