اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسکول پر دھاوا، بچوں و صحافیوں سمیت درجنوں افراد شہید

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فورسز کے غزہ کے ایک اسکول پر اچانک بمباری سے بچوں سمیت کم از کم 15 فلسطینی  شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق محصور فلسطینی علاقے میں حملوں کی ایک لہر کے درمیان رات بھر 2 صحافیوں سمیت درجنوں مزید شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: پناہ کے متلاشیوں پر اسرائیلی حملے اور والدین کو ڈھونڈتے خاک و خون میں لت پت بچے

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز شمالی غزہ میں بیت حانون میں خلیل عویدہ اسکول پر اسرائیلی حملے میں متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی فوجی دستے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ علاقے کو گھیرے میں لے رہے ہیں اور بھاری توپ خانے سے اسکول کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں 2 بچوں سمیت 4 افراد کا ایک خاندان بھی شامل ہے۔ وہ کلاس روم جہاں وہ پناہ لیے ہوئے تھے وہاں براہ راست بمباری کی گئی۔

بہت سے زخمی اسکول کے صحن میں اور دوسرے کلاس رومز کے اندر ہیں اور وہ کوئی علاج نہیں کروا سکتے کیونکہ بیت حنون میں کوئی بھی اسپتال کام نہیں کر رہا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے بھی 15 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو محصور اسکول میں رہ گئے، جن میں سے اکثر خواتین اور بچے ہیں، کو علاقہ چھوڑ کر صلاح الدین اسٹریٹ پر قائم فوجی چوکی کی طرف جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 46 فلسطینی شہید کردیے گئے ہیں۔ محصور علاقے کی وزارت صحت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران اسرائیلی فورسز کی جانب سے 5 دھاوے بولے گئے۔

2 مزید شہادتوں کے بعد شہید ہونے والے کل صحافیوں کی تعداد 196 ہوگئی

مرنے والوں کی کل تعداد میں سے، کم از کم 14 جنوبی غزہ شہر میں، بشمول شیخ رضوان کے پڑوس میں، جہاں ابو اسکندر کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ کیا گیا۔

بیت حانون میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک خیمے پر بھی اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا جس میں متعدد شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اتوار کو اسرائیلی حملوں میں کم از کم 135 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیے: غزہ جنگ کے 9 ماہ، کتنے بچے اور خواتین شہید ہوئیں؟

دریں اثنا الجزیرہ نے بتایا کہ اتوار کے روز تصدیق کی گئی ہے کہ فلسطینی صحافی محمد جبر القرناوی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب وسطی غزہ میں بوریج پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ قبل ازیں ہفتے کے روز المشہد میڈیا نے بتایا تھا کہ اس کے صحافی محمد بلوشہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

المشہد میں خبروں کے ڈائریکٹر جارج عید نے بلوشہ کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ٹارگٹڈ حملہ تھا۔

بلوشہ وہ فلسطینی صحافی تھے جنہوں نے آئی سی یو میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی گلتی سڑتی لاشوں کی اسٹوری بریک کی تھی جنہیں اسرائیلی فورسز نے گزشتہ سال النصر اسپتال میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی لوٹ مار، اقوام متحدہ نے غزہ متاثرین کے لیے خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی روک دی

مجموعی فلسطینی صحافیوں کی شہادتوں کی تعداد 196 ہو گئی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے کم از کم 137 فلسطینی صحافیوں کی شہادتوں کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار فلسطینی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا