اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے اراکین مشکل میں پڑگئے، علی امین گنڈاپور کا سخت فیصلہ

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اراکین کی عدم دلچسپی اور کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس مسلسل ملتوی ہونے پر ناراضی کا اظہار کرکے غیر حاضر رہنے والے اراکین کی تخواہیں کاٹنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی کورم والا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: 2024 میں علی امین گنڈاپور حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتا گیا کہ حکومتی اراکین اور کئی وزرا اکثر اسمبلی اجلاس سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ملتوی کرنا پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس کو بتایا گیا کہ کابینہ ممبران کی عدم موجودگی کے باعث اسمبلی میں سوالات کے جواب دینے کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو اجلاس میں بروقت شرکت کی سختی سے ہدایت کی اور بتایا کہ اسمبلی اجلاس سے غائب رہنے والا غیر حاضر تصور ہو گا اور اس کی تنخواہ سے کٹوتی ہوگی۔

علی امین گنڈاپور نے متعلقہ افسران کو تنخواہوں کی کٹوتی کے ان کے فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

پارلیمانی اجلاس میں اور کیا ہوا؟

ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ پالیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

مزید پڑھیے: رانا ثنااللہ، علی امین گنڈاپور سے خوش، مذاکرات کے ماحول کی تعریف

اجلاس میں کرم معاملے پر حکومتی اقدامات پر بھی بات کی گئی اور بتایا گیا کہ حکومت ہر حال میں امن کو یقینی بنائے گی۔

اسمبلی اجلاس 4 گھنٹے تاخیر سے شروع

پیر کے روز کے بھی خیبر پختونخوا کا اجلاس تقربیا 4 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔

پی ٹی آئی اراکین کے مطابق وزرا پالیمانی پارٹی میٹنگ میں مصروف تھے جس کی وجہ سے اجلاس تاخیر کا شکار رہا۔

اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے مطابق صوبائی اسمبلی اجلاس کے آغاز میں تاخیر معمول بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

انہوں نے بتایا کہ اجلاس ہر بار 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتا ہے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیر کو اسمبلی اجلاس کے لیے دوپہر 2 بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن وہ 4 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی