وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے زیر صدارت آج کرم معاملے پر اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ اپیکس کمیٹی میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کرم میں مستقل امن کے لئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں: کرم میں بھاری ہتھیاروں کی واپسی پر تحفظات دور کرنے کی کوشش جاری ہے، بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ اپیکس کمیٹی کو اب تک کی پیشرفت بارے آگاہ کیا جائے گا۔ اپیکس کمیٹی میں کرم میں پائیدار امن کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں راستے تاحال بند، شہری پریشان، گرینڈ جرگہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

ان کا کہنا تھا کہ اپیکس کمیٹی میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔ کابینہ فیصلے کے مطابق اسلحے اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp