حاملہ خواتین کے لیے انقلابی پروجیکٹ ’ایوا لو‘، یہ خودکار کموڈ کتنا مفید؟

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

این سی اے کی ایک باصلاحیت طالبہ نے حاملہ خواتین کے لیے ایک انقلابی پروجیکٹ ’ایوا لو‘ تخلیق کیا ہے۔ یہ ایک خود کار کموڈ ہے جو حاملہ خواتین کے آرام اور صحت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے اہم فیچرز میں الٹراسونک سینسر، سیلف فلشنگ، ایئر ڈرائنگ اور یو وی سینیٹائزیشن شامل ہیں جو اسے خود کار، صاف اور جراثیم سے پاک بناتے ہیں۔

طالبہ کے مطابق عام کموڈز کے غیر موزوں ڈیزائن سے حاملہ خواتین کو ہیمورائیڈز، قبض اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’ایوا لو‘ کا ایڈجسٹیبل فٹ ریسٹ اور بہتر ارگونومکس ان مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا عالمی دن: غزہ میں حاملہ خواتین کو ’قبل از صدی‘ جیسے حالات کا سامنا

طالبہ کو یہ آئیڈیا اپنے گھر کے تجربات سے ملا جہاں انہوں نے اپنی بھابھی کو حمل اور ڈلیوری کے بعد کے چیلنجز کا سامنا کرتے دیکھا۔

یہ پروجیکٹ حاملہ خواتین کی زندگیوں میں آرام اور صحت مند سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

بچوں کے لیے ملٹی فنکشنل پروڈکٹ

این سی اے کے پروڈکٹ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم عدنان نے بچوں کے لیے ایک انوکھی اور ملٹی فنکشنل پروڈکٹ تیار کی ہے جس کا مقصد بچوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

مزید پڑھیے: دھند کا راج: فضائی آلودگی حاملہ خواتین اور پیدا ہونے والے بچوں کے لیے زہر قاتل

یہ پروڈکٹ ایک ماڈیولر ڈیزائن پر مبنی ہے جس میں لیمپ، کیمرا اور اسپیکر جیسے مختلف حصے شامل ہیں۔ یہ حصے میگنیٹک کنکشنز کے ذریعے بآسانی تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں پروڈکٹ میں اے آئی کنٹرولڈ فیچرز بھی شامل ہیں۔

بچوں کا اسکرین ٹائم کم کرنے کے لیے آڈیواسٹوریز کا فیچر شامل ہے جسے ایپلیکیشنز کے ذریعے والدین کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ پروڈکٹ انٹریکٹو بھی ہے جس سے بچے براہ راست بات چیت کر سکتے ہیں اور اسے بطور لیمپ یا دیگر ضروریات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں

یہ پروجیکٹ بچوں کی تعلیم و تفریح کو بہتر بنانے کے ساتھ ان کی روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کو ایک مثبت انداز میں متعارف کروانے کی بھی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت