فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایس پی آر کو فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کے لیے 2 ارب روپے درکار ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس نے ملکی اداروں کے خلاف فیک نیوز کی روک تھام کے لیے مزید فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

پیر کے دن وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں فیک نیوز اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لے 2 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کا ادارہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا اور فیک نیوز کے خلاف کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کو اپنے نظام میں بہتری اور ٹیکنالوجی کی اپگریڈیشن کی ضرورت ہے اور اس کے لیے فوج کو فوری طور پر 2 ارب روپے اور سالانہ 1.6 ارب روپے فنڈز درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کراچی، فیک نیوز  پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج

اس پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کی منظوری دے دی جبکہ سالانہ 1.6 ارب روپے فنڈ کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا اور اس کی منظوری جون میں پیش کیے جانے والی بجٹ میں لی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 2 ارب روپوں میں سے 1.22 بلین روپے ٹیکنالوجی کے نظام کی اپگریڈیشن اور 723 ملین روپے سائبر سیکورٹی کے لیے مختص ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متعدد بار ملک میں ریاستی اداروں کے خلاف بڑھتے ہوئے پراپیگنڈے اور فیک نیوز کی روک تھام کی اہمیت اور اس میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں