حلف لیتے ہی ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملے میں ملوث ملزمان کے لیے معافی کا ارادہ

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل میں ہونے والے فسادات میں سزا پانے والے ملزمان کے لیے معافی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اہم معافیوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد نے کیپیٹل ہل میں سیکیورٹی حصار توڑ کر پولیس افسران پر تشدد کرتے ہوئے اس وقت کانگریس پر دھاوا بولا تھا جب وہاں اجلاس جاری تھا۔

اس اجلاس میں نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی توثیق ہورہی تھی۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اپنے حامیوں کے سامنے 3 نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے پر بھی اکسایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دن امریکی پرچم کیوں سرنگوں رہے گا؟

اس حملے میں 5 افراد کی موت واقع ہوئی تھی جن میں ایک پولیس اہلکار جبکہ 4 ٹرمپ کے حامی شامل تھے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس حملہ میں 140 کے قریب پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ اس ہنگامہ آرائی کے بعد ہونے والی گرفتاریوں میں 484 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟