پوپ فرانسس نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے سفارت کاروں سے خصوصی خطاب میں کہا کہ غزہ میں بچے مسلسل مررہے ہیں،اسپتال اور توانائی کے نیٹ ورک تباہ کیے جارہے ہیں، جو قابل قبول نہیں ہے، یہ شرمناک عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے دنیا سے تحقیقات کا مطالبہ
رپورٹس کے مطابق پوپ کا یہ خطاب 184 ممالک کے سفیروں نے سنا، جن میں اسرائیلی سفیر بھی شامل تھے، پوپ فرانس نے اسرائیلی سفیر کی موجودگی غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس نے ایک معاون کی مدد سے سفارت کاروں سے خطاب کیا، وہ بیماری کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت، دنیا سے قیام امن کی اپیل
پوپ فرانسس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عمومی طور پر بین الاقوامی تنازعات پر بات نہیں کرتے، تاہم انہوں نے اسرائیلی سفیر کی موجودگی میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے۔














