کاش آپ’اووو‘ کرکے احتجاج کرلیتے، عطا تارڑ نے علی امین گنڈاپور کو یہ بات کیوں کہی؟

جمعرات 9 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی ’اووو‘ کرکے احتجاج کی بات کو حکومت اور اپوزیشن دونوں آگے بڑھا رہی ہیں۔

جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں  نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے اعلان کیا اور کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے، اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپانی سیٹھ، اووو اووو اور ہم

علی امین گنڈاپور کے اس مشورے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے ردعمل میں کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور کا پہلی مرتبہ احتجاج کا درست اندازاپنانا قابل تحسین ہے،کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤگھیراؤ کے بجائے اوو اوو کرکے احتجاج کرلیتے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ دورہ جاپان کے موقع پر وہ جاپان کی ہونڈا فیکٹری میں جا رہے تھے، راستے میں انہیں ’اُووو اُووو‘ کی آوازیں آئیں تو میں میزبان سے پوچھنے والا تھا کہ آخر یہ آوازیں کیسی ہیں؟ لیکن پھر چپ ہو گیا اور نہیں پوچھا۔ پھر دوسری بار اووو کی آوازیں آئیں ، جب تیسری مرتبہ یہی آوازیں آئیں مجھ سے رہا نہ گیا تو میں نے میزبان سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اُووووو‘ کا مطلب کیا ہے؟‘ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر صارفین کے تبصرے

شہباز شریف نے کہا کہ جاپان میں احتجاج کے موقع پر بھی کام نہیں رکا، پروڈکشن جاری رہی اور انہوں نے اپنا احتجاج  ’اُووو اُووو‘ کرکے ریکارڈ کروایا لیکن پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی