کراچی میں نیوز کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی۔
خدارا عمران خان کے ساتھی ان کی جان بخش دیں ان پر رحم کریں ہم سب نے ان سے سیاست سکیھی تھی ہم میں سے کوئی لیڈر نہیں بشمول میرے ، فیصل واوڈ pic.twitter.com/1bsOv2wwzH
— WE News (@WENewsPk) January 12, 2025
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی جب ’القادر ٹرسٹ‘ کی دستاویزات پر دستخط کر رہے تھے تو اسی وقت کہا تھا کہ یہ ’نیب‘ کیس ہے۔
اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف سے سیکھی اور انہیں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں ہوں، لیکن افسوس ہے کہ ایک اچھا لیڈر دوسروں کے نرغے میں آ کر خراب ہو گیا، بانی پی ٹی آئی کو بارہا کہا کہ ’حواری‘ آپ کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں بلکہ مروانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی دردر پر کشکول لے کر بھیک مانگ رہی ہے ،انہوں نے فارم 47 والی حکومت کو قانونی جواز دے دیا ہے، فیصل واوڈ pic.twitter.com/RykEIb6biP
— WE News (@WENewsPk) January 12, 2025
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی چھپن چھپائی کا کھیل، کھیل رہے ہیں، مذاکرات کا حامی ہوں لیکن یہ بامعنی ہونے چاہییں۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب میرے لیڈر نہیں رہے، جن لوگوں کے ہیں وہ اب ان کی جان کی خیر منائیں۔ میں تو عمران خان کو ایک اچھا لیڈر مانتا ہوں کیونکہ اگر سپہ سالار اچھا ہو تو کریڈٹ دینا چاہیے، لیکن آج پی ٹی آئی کے رہنما بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔
فیصلہ واوڈا نے کہا کہ جب میں وفاقی کابینہ میں تھا تو اس وقت 3 سال تک عمران خان کو مسلسل کہتا رہا کہ آپ القادر ٹرسٹ والے معاملے میں نہ پھنسیں، یہ آپ پر نیب کا کیس بن جائے گا اور آپ کو جیل ہو گی لیکن وہ نہیں مانے۔
آج اتوار ہے کل سوموار سے پاکستان کیلئے بہت بہتری نظر آئے گی ،آرمی چیف کی بدولت پاکستان کو کامیابی ہونے جارہی ہے، فیصل واوڈا pic.twitter.com/sCM0fzYMIi
— WE News (@WENewsPk) January 12, 2025
انہوں نے کہا کہ یہ اب تو اوپن اینڈ شٹ کیس بن گیا ہے اس میں کوئی دورائے باقی نہیں رہیں کہ آپ جرم کریں گے تو سزا تو ہو گی اور جیل بھی جانا پژے گا۔ اب آپ سے یہ اقدام کسی دوست نے کروایا، خاندان سے کسی نے کروایا جس نے بھی کروایا، دستخط تو آپ نے کیے ہیں اس لیے اب یہ باتیں کوئی معانی نہیں رکھتیں۔
پاکستان تحریک انصاف کا یہ محض پروپیگنڈا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی بیرون ممالک سے دباؤ آ رہا ہے، میں باہر کا دورہ کر کے آیا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اب غبارے سے ہوا نکل چکی ہے، باہر سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا ہے، بہت سی چیزیں واضح ہو چکی ہیں۔
20 جنوری جس پر تحریک انصاف جہاں نظریں ٹکاکر بیٹھی ہے انکو مایوسی ہوگی اورپاکستان کو بہت فائدہ ہوگا ، فیصل واوڈا pic.twitter.com/HPWgMjj5PZ
— WE News (@WENewsPk) January 12, 2025
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا چلانے کی کوشش بھی کی جا رہی تھی کہ کیس میں تاخیر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث ہو رہی ہے، اس میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی اس خام خیالی میں تھے کہ وہ بہت پاپولر ہیں اور خدانخواستہ وہ آئین و قانون اور ہر چیز سے بالاتر کوئی آسمانی مخلوق ہیں۔ آپ نے پاپولرہوکربھی دیکھ لیا، دھرنے کر کے دیکھ لیے، جلسے جلوس کر کے دیکھ لیے، مرکر بھی دیکھ لیا، 9 مئی اور 26 نومبربھی کرکے دیکھ لیا، ریاست کے خلاف بغاوت، جلاؤ، گھیراؤ بھی کر کے دیکھ لیا لیکن آپ وہاں کے وہیں کھڑے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹکراؤ اور بدمعاشی کی سیاست بھی کر کے دیکھ لی، میں انہیں کہتا رہا کہ خدا کا واسطہ ایسا نہ کریں آپ کے یہ ’حواری ‘ آپ کو اندرون خانہ جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، حتیٰ کہ آپ کو مروانا چاہتےہیں۔