قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین پارلیمنٹ کےلیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔
اسپیکر دستیاب نہ بھی ہوں تو بہترین طریقہ سپیکر افس کو پیغام دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
ترجمان کے مطابق اسپیکر آفس اور ان کا اسٹاف اراکین کا کوئی بھی پیغام ان تک لازمی پہنچاتا ہے۔
بعض اوقات اسپیکر حلقے یا میٹنگ میں ہوتے ہیں، بعض اوقات موبائل فون ان کے پاس نہیں ہوتا ایسے میں اراکین پارلیمنٹ کا اگر ان سے براہ راست رابط نہ ہو تو اسپیکر آفس کے ذریعے رابط کریں۔