بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

پیر 23 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں، مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں پر منحصر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ آپ اراکین کے لیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مذاکراتی کمیٹی کو کھلے دل سے آگے بڑھنا ہوگا، اسپیکر سیکریٹریٹ کمیٹی کی ہر طرح کی معاونت کرے گا، حکومت اور اپوزیشن کا جو کام ہے انہیں کرنے دیں۔ میری کوشش ہوگی کہ نیوٹرل رہ کر سہولت فراہم کروں، باقی جو ان کی مرضی ہو گی۔

مزید پڑھیں: ہمیشہ کہتا ہوں جو حکومت کر رہے ہیں مذاکرات اُن سے ہوں، عارف علوی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر ڈائیلاگ ہو رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ملک میں سیاسی استحکام آئے۔ حکومتی اور اپوزیشن لیڈر شپ کا شکر گزار ہوں، دونوں نے مثبت طریقے سے گفتگو کی، ماحول اچھا تھا اُمید نظر آتی ہے سب مل کر کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلی میٹنگ میں چارٹر آف ڈیمانڈ رکھا جائے گا، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں بہتری کے لیے سیاسی پولورائزیشن کو بھی کم کریں، بہت مثبت گفتگو ہوئی، ماحول بہت اچھا تھا۔

ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُمید ہے سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے تو کامیابی ملے گی، سیاسی بہتری بھی آئے گی اور جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، اگلی میٹنگ 2 جنوری کو ہو گی، اس معاملے پر جتنی کم سے کم قیاس آرائی ہو ماحول اچھا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفر آباد میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور حساس مواد برآمد

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات

وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

فیفا ورلڈکپ 2026 تنازعات کی زد میں: سیاست، مہنگے ٹکٹ اور ماحولیاتی خدشات پر شدید تنقید

پاکستان اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن، اقتصادی و توانائی تعاون میں وسعت آ رہی ہے، اویس لغاری

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟