اسرائیلی تعاون سے تیار ہونے والا مہنگا ترین بھارتی ڈرون ناکام کیوں ہوا؟

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، بھارت نے یہ ڈرون طیارہ اسرائیلی کمپنی سے خریدہ تھا، جس کی مالیت ڈیڑھ ارب بھارتی روپے کے قریب ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے علاقے پوربندرمیں بھارتی بحریہ میں شامل کیےجانے والا ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پرواز کے دوران گر کرتباہ ہوگیا، یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حال ہی میں خریدا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم، 10 افراد ہلاک

ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈ ائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم  ایلبٹ سسٹمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا، ڈرون کی قیمت تقریبا 145  کروڑ بھارتی روپے ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈکے’دھروہیلی کاپٹرز‘ حادثات کے بعد گراونڈ کردیے گئے تھے،ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس  اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کاشکاور ہوگئی جسے بحری بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا، جولائی 2024میں بھی بھارتی بحریہ کےجنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

 اس سے قبل 2019 میں بھارتی بحریہ کا جنگی ہیلی کاپٹر سمندرمیں گرکرتباہ ہوگیا تھا، مارچ  2018 میں بھارتی بحریہ کا ریموٹ سے چلنےوالا ڈرون پرواز کے فورا بعد الہاس نگر میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘

دوسری طرف بھارتی بحریہ میں  تقریبا14 آبدوزیں ہیں، لیکن تکنیکی خرابیوں کےباعث صرف7 آپریشنل  ہیں، خراب آبدوزوں کو درست حالت میں لانے کے لیے کثیر سرمایہ درکار ہے۔

 بھارت جنگی جنون  کو پروان چڑھاتے  ہوئے جدید ہتھیاروں  کےانبارلگارہاہ ےمگران ہتھیاروں  کو  سنبھالنے اوراستعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے، آئے روز بھارتی افواج میں حادثات  بھارتی مسلح افواج  کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ اختیار میں توسیع، جنوبی پنجاب کے اضلاع بھی شامل

علامہ اقبال کے مجسمے کی تضحیک اور توہین، افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل

عمران خان کو شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا، ’ڈیتھ سیل‘ میں قید ہیں، بیٹوں کا دعویٰ

پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں