پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات نہیں ہو پا رہی ہے۔ جس کے خلاف منگل کے روز بھی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔کارکنوں کی جانب سے نعت خوانی کی گئی اور پرامن احتجاج کیا گیا۔

دھرنے کے دوران  علیمہ خان اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ان کا آئینی حق ہے اور مہنگائی، کسانوں کے استحصال اور عوامی مشکلات موجودہ حالات کا نتیجہ ہیں۔

علامہ ناصر عباس دھرنے کے مقام پر پہنچے، انہوں نے سلمان اکرم راجہ کے ساتھ ون آن ون مشاورت کی۔اس موقع پر عمران خان کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور ڈاکٹر عظمیٰ بھی خواتین کی بڑی تعداد کے ہمراہ دھرنے میں موجود تھیں۔ جبکہ  ڈاکٹر شفقت ایاز اور عبدالسلام آفریدی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری فیکٹری ناکہ پر تعینات رہی اور جیل آنے والے راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، جس کے بعد دھرنا منتشر ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گلیوں میں موجود بعض کارکنوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ہاتھ کا انگوٹھا بھی زخمی ہو گیا جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اس جذبے کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔

علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ اس مرتبہ پولیس نے کیمیکل والے پانی کا استعمال کیا ہے جو کہ ظلم کی انتہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں دھرنا مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، اس دوران 14 کارکن گرفتار ہوئے۔ بعدازاں فتح اللہ برکی اور تنویر اسلم راجہ کو رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان، علامہ ناصر عباس اور دیگر رہنماؤں کو گورکھ پور کے مقام سے آگے دھکیل دیا گیا، تاہم کسی بڑی سیاسی شخصیت کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

آپریشن کے اختتام پر اڈیالہ روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور پولیس نفری واپس روانہ ہو گئی، جبکہ مظاہرین بھی نعرے بازی کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور