علامہ اقبال کے مجسمے کی تضحیک اور توہین، افسوسناک واقعے کی ویڈیو وائرل

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے ایک پارک میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے نصب شدہ مجسمے کے ساتھ بچوں کی جانب سے نازیبا رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند بچے علامہ اقبال کے مجسمے پر چڑھے ہوئے ہیں اور اسے تھپڑ مار رہے ہیں جسے عوام نے قومی ورثے اور عظیم شخصیت کی توہین قرار دیا۔ واقعے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ معاشرے میں پھیلتی ہوئی برائیوں کا ذمہ صرف حکومت، سیاستدانوں یا نظام کو ٹھہرانا کافی نہیں بلکہ ہمیں بطور قوم اپنی اصلاح پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو والدین کی تربیت پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جو قوم اپنے محسنوں کو عزت نہیں دے سکتی وہ ملک کو کیا دے گی۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ اپنے قومی ہیروز کے مجسموں کی حفاظت کروائیں۔

احسن واحد کا کہنا ہے کہ تصورِ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال کے مجسمے کی توہین کے ذمہ دار کون ہیں، یہ ایک سنجیدہ سوال ہے۔ ان کے مطابق والدین اور اساتذہ کو بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، کیونکہ بچوں کی ابتدائی پرورش والدین کرتے ہیں اور بعد ازاں اساتذہ ان کی کردار سازی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے واقعات کے ذمہ دار نہ صرف بچے ہیں بلکہ والدین، اساتذہ اور مجموعی طور پر ہمارا معاشرہ بھی اس کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ حکومت پنجاب کو ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانی چاہیئے۔

متعدد صارفین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ہیروز کے مجسموں اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور نئی نسل کو قومی شخصیات کے احترام اور اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے تعلیمی و سماجی سطح پر شعور بیدار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

دنیا میں بحالی امن کی پاکستان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی لیکن فریقین بھی نرمی برتیں، پاکستانی عوام

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار