پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈزکیس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان

جمعہ 17 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری، اہم نکات اور پس منظر

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی گوہرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے فیصلے کو عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن اور متنازع ترین فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں چند دنوں میں اپیل دائر کریں گے تاہم اس کے ساتھ ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ متنازع فیصلوں کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا گیا ہے، متنازع فیصلے کے باوجود ہمارا مطالبہ برقرار ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے اگر 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کو روک دیں گے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ جب عمران خان کو فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا تو وہ اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی مسکرائیں، عمران خان نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہوں، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں، پی ٹی آئی نے 7 دن کا وقت دیا ہے اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات سے علحیدگی اختیار کر لیں گے۔

اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج ایک سیاہ دن ہے ایسے فیصلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے کارکن ثابت قدم رہیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو سیرت النبیﷺ کی تعلیم دینے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟