چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے

اتوار 19 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق پہلی آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی کامیاب تکمیل کے بعد شینزو-19 کے خلاباز عملے نے خلائی سٹیشن میں آلات کی جانچ اور دیکھ بھال، سسٹم میں پریشر ایمرجنسی ڈرل اور دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔


خلابازوں نے خلائی میٹریل سائنس، خلائی بائیو سائنس اور ایرو اسپیس میڈیسن کے شعبوں میں آزمائشی منصوبے شروع کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی ایرواسپیس مقابلے، برونز ایوارڈ پاکستانی طلبا کے نام

چینی میڈیا کے مطابق اس وقت شینزو-19 کے عملے کی جسمانی صحت بہترین ہے اور خلائی سٹیشن مستحکم طریقے سے کام کر رہا ہے۔دوسری آؤٹ آف کیبن سرگرمی مستقبل قریب میں مناسب وقت پر انجام دی جائے گی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp