اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 49 اشتہاریوں سمیت 103 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان سے 23پستول،05 رائفلیں، بندوقیں معہ ایمونیشن اور آہنی مکا برآمد ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ جاری
اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سے 4 ہزار 325 گرام چرس،2 ہزار 552 گرام ہیروئن ،1 ہزار 91 گرام آئس اور50 لیٹر شراب برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد گرفتار
پولیس ٹیموں نے غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث 10عورتوں سمیت 12 افراد کو بھی گرفتار کیا ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، جو اسلام آباد پولیس پوری کرے گی۔














