مجھے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا، احمد شہزاد

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ شو میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جونیئر لیول پر اس بات کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب قومی ٹیم کا حصہ بنا تو معلوم ہوا کہ خوبصورت اور پرکشش ہونے پر بھی آپ کو جج کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے پاکستانی ٹیم کو فلم لگان دیکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

احمد شہزاد نے سابق اور سینیئر کھلاڑیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے لوگوں سے حسد کرنے لگتے ہیں جو خوبصورت نظر آتے ہیں، آپ پروقار شخصیت کے مالک ہیں، آپ کو پہننا یا بولنا آتا ہے تو وہ لوگ بھی آپ کے دشمن ہوجاتے ہیں جن کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اسی لیے اس بارے میں بات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف میں نہیں بلکہ دیگر کرکٹر بھی جو ایسی خصوصیات رکھتے ہیں اور لوگ انہیں سراہ رہے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد نے بابر اعظم کو ’جعلی کنگ‘ کیوں قرار دیا؟

احمد شہزاد نے کہا کہ اپنے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ ملک کے لیے کوشش کی، حاسدین یہ نہیں سوچتے کہ آخرکار ہم اپنے ملک کے سفیر ہیں، ہمیں اپنی ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے، میرا تعلق ایک عام سے گھر اور علاقے سے تھا لیکن اگر مجھے موقع ملا تھا تو ظاہر ہے میں نے خود کو بہتر بنانا تھا۔

احمد شہزاد سے سوال کیا گیا کہ ٹیم میں آپ نے سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں، جس کے جواب میں احمد شہزاد نے کہا کہ ان دونوں ٹوئٹر (ایکس) نیا تھا، ہم نے اسے استعمال کرنا شروع کیا، مانتا ہوں کہ اس وقت ہم نے پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپنایا اور ٹوئٹر کا درست استعمال نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے کے بعد احمد شہزاد نے اہم فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹوئٹر نیا تھا اور سوشل میڈیا ایجنٹس بھی نہیں تھے، ہم میچ ہار کر بھی تصاویر شیئر کردیتے تھے، ہمیں اس چیز کا احساس نہیں تھا، یہ چیزیں آپ کو سوشل میڈیا ایجنٹ بتاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غلط کیا جس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اب جونیئر کھلاڑی ایکس استعمال کررہے ہیں لیکن اب کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد 2019 سے قومی ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی