اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر اسپیکرز فورم نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں اینڈ کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد جموں کشمیر کو خطوط ارسال کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ، 2 کارکنان زخمی
خطوط میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں اور گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکرز کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پر قاتلانہ حملہ جمہوری اقدار کے منافی ہے اور قابل مذمت ہے۔
خطوط میں چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
خطوط میں ہدایت کی گئی ہے کہ واقعہ پر شفاف تحقیقات کرکے 3 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔
خطوط میں چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان حکومت کو کیوں قرار دیا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر اپنے حلقہ انتخاب میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔